کراچی: کِرن فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن سبینہ کھتری کی بہترین قیادت میں فاؤنڈیشن کی سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب ’’شفقت بھری شام 2026‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاؤنڈیشن کے عطیہ دہندگان، دوستوں اور معاونین نے شرکت کی۔ اس پُروقار تقریب کی میزبانی ڈاکٹر دانش امان نے اپنی رہائش گاہ پر کی، جبکہ بورڈ ممبران شازیہ امین منڈیا اور نوشین زید نے تقریب کے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔ کِرن فاؤنڈیشن کی برانڈ ایمبیسیڈر ثانیہ سعید نے اپنے مخصوص پُروقار انداز میں تقریب کی میزبانی کی، جبکہ نازیہ زبیری حسن نے اپنی خوبصورت موسیقی سے محفل کو یادگار اختتام بخشا۔
تقریب میں کِرن کے بچوں نے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا اور اپنے اسکول کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے سب کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر عطیہ دہندگان، معاونین اور مہمانوں کے جذبۂ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ فنڈ ریزنگ کے ذریعے حاصل ہونے والی معاونت کِرن فاؤنڈیشن کے بچوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ فاؤنڈیشن نے تمام مخیر حضرات، معاونین، مہمانوں اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بچوں اور خاندانوں کی بہتر زندگی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔




