اوکھائی میمن جماعت کی ویمن سوشل ویلفیئر کمیٹی کی چیئرپرسن شہناز شاہد نے معروف ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام شانِ علم (شانِ رمضان) میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنا تعارف کروایا اور اوکھائی میمن کمیونٹی کی روایات، خدمات اور سماجی سرگرمیوں کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔ وہ اس وقت اوکھائی میمن جماعت کے ویمن ونگ کی چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور خواتین سے متعلق تمام پروگرام ان کی نگرانی میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
شہناز شاہد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس پروگرام میں شرکت کرنا ان کا ایک خواب تھا جو الحمدللہ پورا ہوا۔ انہوں نے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔ ان کے مطابق یہ کامیابی صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ اوکھائی میمن کمیونٹی کے لیے بھی باعثِ فخر ہے، اور وہ آئندہ بھی سماجی خدمت اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی






