Home News ایم ایل ایف کی جانب سے رمضان کریم میں زکوٰۃ کیلکولیشن ورکشاپ کا انعقاد

ایم ایل ایف کی جانب سے رمضان کریم میں زکوٰۃ کیلکولیشن ورکشاپ کا انعقاد

0

میمن لیڈرشپ فورم (ایم ایل ایف) یو اے ای چیپٹر، چیئرمین یو اے ای چیپٹر جناب اقبال ایڈوانی کی مؤثر اور بصیرت افروز قیادت میں پروڈکٹیو رمضان کریم ورکشاپ برائے زکوٰۃ کیلکولیشن کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ اہم اور بامقصد ورکشاپ اتوار، 15 فروری 2026 کو پرل ایگزیکٹو ہوٹل، دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی، جس کا مقصد رمضان المبارک سے قبل زکوٰۃ کی درست ادائیگی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ورکشاپ سے معروف اسلامی اسکالر شیخ بلال احمد مدنی خطاب کریں گے، جو شرعی اصولوں کے مطابق زکوٰۃ کے درست حساب، اس کی اہمیت اور عملی پہلوؤں پر تفصیلی رہنمائی فراہم کریں گے۔ اس پروگرام میں کمیونٹی کے افراد، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، تاکہ رمضان المبارک میں اپنی مالی اور دینی ذمہ داریاں درست انداز میں ادا کی جا سکیں۔

Load More Related Articles
Load More By editor
Load More In News

Check Also

Saeed bin Mubarak Al Hajeri launches Emirates Drug Establishment at World Health Expo 2026

News Desk DUBAI: His Excellency Saeed bin Mubarak Al Hajeri, Minister of State and Chairma…