سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ھے کہ انسانیت اور فلاح وبہبود کے کاموں میں مصروف عمل عبدالرحیم جانو کی تجارتی اور سماجی شعبوں میں خدمات ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اور رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے رہنما اور میمن لیڈرشپ فورم کے صدر عبدالرحیم جانو کی رھائش گاہ پر چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل سید معظم الیاس کے اعزاز میں دی گئی عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کے امراض کے مریضوں کے آپریشن اور مفت طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے میڈیکل کیمپ لگانا مستحسن اقدام ھے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی ریئر ایڈمرل سید معظم الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ھوئی ھیکہ کاروباری شخصیت عبدالرحیم جانو عملی طور پر اللّہ تعالیٰ کی عطا سے آنکھوں کے مریضوں کی خدمت کررھے ھیں جو کہ قابل تعریف ہیں
عبدالرحیم جانو کاروباری شعبے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں رھے ھیں
حکومتی سطح پر انکی حوصلہ افزائی ھونی چاہیئے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے عبدالرحیم جانو کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانو فیملی اپنی مدد آپ کے تحت بابا فرید فری آئی کیمپ کا انعقاد گزشتہ عرصہ دراز سے وقتاً فوقتاً جیکب آباد ، پاک پتن اور ملک کے مختلف شہروں میں باقاعدگی سے کررھی ھیں جو کہ قابل صد افتخار ھیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت رفیق سلیمان نے شرکائے تقریب کو عبدالرحیم جانو کی سماجی و کاروباری خدمات سے آگاہ کیا
تقریب میں ممتاز کاروباری شخصیات بشیر جان محمد ، رفیق سلیمان ، جاوید جیلانی ، اختر یونس عرفا، آصف اسماعیل ، اقبال اڈوانی ، اختر اسماعیل ، آصف پولانی ، عبد القادر کارگو ، ندیم پولانی ، زیشان لوھیا ، مقصود موتی والا ، جاوید اقبال ،عرفان ویانی، فیصل انیس، اویس جانگڑا، محمد علی ڈیری والا ، محمد اکبر ، محمد عارف ودیگر موجود تھے






